جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد شہداء مال روڈ لاہورسمیت مختلف شہروں میں مولانا مطیع الرحمن کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پرکل ملک بھر کی مساجد میں علماء کرام مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دینے کے حوالہ سے خطبات دینگے
بدھ 11 مئی 2016 21:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 مئی۔2016ء ) جماعۃالدعوۃ پاکستان کی اپیل پرکل جمعہ کوملک بھر کی مساجد میں علماء کرام جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی دیے جانے کے حوالہ سے خطبات جمعہ دیں گے اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ گذشتہ روز جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد شہداء مال روڈ لاہورسمیت مختلف شہروں میں ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی قائدین، علماء کرام اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مسجد شہداء مال روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ میں جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، حافظ خالد ولید و دیگر نے کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، قاری یعقوب شیخ، ابوالہاشم ربانی اورحافظ خالد ولید نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی قائدین کی پھانسیوں پر ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو متحد ہو کرحکومت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ اس ظلم و بربریت پر خاموشی اختیار نہ کرے بلکہ او آئی سی اور سلامتی کونسل سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پراٹھائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.