نیب کا ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ ،اہم دستاویزات تحویل میں لے کر دفتر سیل کردیا
کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات بھی کیے گئے ،سمندری راستوں سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے بارے تفتیش کی گئی
جمعرات 12 مئی 2016 18:40
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے فشریز میں فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی سابق چیئرمین نثار کورائی کی نشاندہی پر ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر میں چھاپہ مار کر اہم دستاویزات تحویل میں لے کر دفترکو سِیل کردیا جبکہ کئی افسروں سے دو گھنٹے تک سوالات بھی کیے گئے ہیں۔جبکہ نیب نے پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ ماراہے اور6 افسران کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان نیب حکام کے مطابق جمعرات کونیب کراچی نے ایم ڈی فشریز کوآپریٹیو سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر اہم سرکاری کاغذات کی چھان بین کی ،اس موقع پر نیب حکام نے فشریز کے افسران سے تقریباً دوگھنٹے پوچھ گچھ کی نیب ٹیم نے فشریز کے افسران سے سمندری رابطے سے رقوم باہر بھجوانے پر بھی سوالات کیے۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب حکام کی چار رکنی ٹیم نے فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے سابق چیئرمین نثار مورائی کی تعیناتی کے احکامات بھی طلب کیے جس پر نیب حکام کو کوئی جواب نہیں ملا۔
نیب حکام نے 50 سے زائد فائلوں کا معائنہ کیا۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے گرفتار ملزم سلطان قمر صدیقی کے حوالے سے بھی پوچھ گچھ کی جبکہ سمندری راستوں سے منشیات اور اسلحہ اسمگل کرنے کے بارے بھی تفتیش کی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے چند غیر حاضر افسران کے بارے میں معلومات بھی اکھٹی کیں،بعد ازاں نیب کی ٹیم سابق چیئرمین فشریز نثار کورائی سے متعلق اہم ریکارڈ اپنے ہمراہ لے گئی اور ایم ڈی فشریز ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔یاد رہے نیب فشریز میں کی گئی بھرتیوں اور دیے گئے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے،اس سلسلے میں سابق چیئرمین سعید بلوچ اور ان کے پیشرو نثار کورائی کو گرفتاربھی کیا جا چکا ہے۔دونوں زیرِ حراست سابق چئیرمینوں سے کی گئی تحقیقات کی روشنی میں مزید چھاپوں کی توقع کی جارہی ہے۔دوسری جانب نیب نے پوسٹ آفس کوآپریٹو سوسائٹی کے دفتر پر بھی چھاپہ ماراہے اور6 افسران کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.