مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کو مسجد کے اندر موبائل فون چارج کرنے کی سہولت مہیا کر دی

،مختلف ستونوں پر چارجنگ پوائنٹ قائم

جمعرات 12 مئی 2016 19:04

مسجد الحرام میں عبادت گزاروں کو مسجد کے اندر موبائل فون چارج کرنے کی ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 مئی۔2016ء) مسجد الحرام کی انتظامیہ نے عبادت گزاروں کو مسجد کے اندر موبائل فون چارج کرنے کی سہولت مہیا کر دی ۔ مسجد کے اندرمختلف ستونوں پر چارجنگ پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں بیک وقت آٹھ موبائل فون چارج کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم رش کے اوقات کے دوران کسی شخص کو پانچ منٹ سے زیادہ فون چارج کرنے کی اجازت نہ ہوگی ۔انتظامیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے گزشتہ روز اس سروس کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ بجلی کے ان کنکشنوں کے ذریعے 18وولٹ کرنٹ دستیاب ہو گی اور یہ پوائنٹ موبائیل چارجنگ کے علاوہ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کئے جا سکیں گے ۔

متعلقہ عنوان :