حکمران جماعت نے اپوزیشن کیلیے7نکاتی سوالنامہ جاری کردیا ہے
مسلم لیگ نواز کی اپوزیشن کو بند گلی میں داخل کرنے کی کوشش،وزیراعظم نوازشریف کا نام پاناما پیپرزمیں ہے؟،اپوزیشن دوبارہ سوالنامے کے ذریعے پارلیمنٹ اوراب نیب کے مطالبے پر کیوں آئی،آف شورکمپنیوں کےمالک جہانگیرترین،پرویزالہٰی سےپارلیمنٹ میں جواب کیوں نہیں لیاجاتا،اپوزیشن نےتحقیقات کیلیے 1985 کی تاریخ کیوں دی؟۔حکمران جماعت کے اپوزیشن سے سوال
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 مئی 2016 19:44
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) : مسلم لیگ ن نے اپوزیشن کیلیے7نکاتی سوالنامہ جاری کردیا ہے،جن کے ذریعے حکمران جماعت نے اپوزیشن کو بند گلی میں داخل کرنے کی کوشش کی ہے۔حکمران جماعت کے پہلے سوال کے مطابق کیا وزیراعظم نوازشریف کا نام پاناما پیپرز میں ہے؟۔ دوسرے سوال پوچھا گیا ہے کہ اپوزیشن معاف کرائے گئے قرضوں کی تحقیقات سے پیچھے کیوں ہٹی؟۔
اپوزیشن دولت باہر منتقل کرنے کی تحقیقات سے پیچھے کیوں ہٹی۔ تیسرے سوال کے مطابق اپوزیشن فارنزک آڈٹ، پارلیمانی کمیٹی سے کیوں پھری۔اسی طرح اپوزیشن شعیب سڈل،جوڈیشل کمیشن کےذریعےتحقیقات کےبیان سےکیوں پلٹی۔ تیسرے سوال میں پوچھا گیا کہ بتایا جائے اپوزیشن دوبارہ سوالنامے کے ذریعے پارلیمنٹ اور اب نیب کے مطالبے پر کیوں آئی۔(جاری ہے)
چوتھا سوال کیا گیا کہ اپوزیشن نےتحقیقات کیلیے 1985 کی تاریخ کیوں دی؟۔
نوازشریف 1985 میں وزیراعظم ہی نہیں بنے تھے۔ مسلم لیگ(ن)نے پانچواں سوال پوچھا کہ آف شورکمپنیوں کےمالک جہانگیرترین،پرویزالہٰی سےپارلیمنٹ میں جواب کیوں نہیں لیاجاتا۔ کیا اپوزیشن ابھی تک سپریم کورٹ کی غیرجانبداری پر یقین رکھتی ہے۔جبکہ چھٹا سوال یہ ہے کہ نیب کواب تحقیقات کیلیے کیوں تجویزکیاگیا،حکمران جماعت نے اپوزیشن سے ساتواں سوال کیا کہ پہلےنیب کومک مکا کہہ کرمسترد کیاگیا۔مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.