پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے اسکاٹش پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اردو اور انگریزی میں اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 مئی 2016 21:41

پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے اسکاٹش پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اردو اور ..

گلاسگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مئی۔2016ء) پاکستانی نژاد حمزہ یوسف نے اسکاٹش پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اردو اور انگریزی میں اٹھا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو سے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حمزہ یوسف نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اس موقع پر حمزہ یوسف نے ایک منفرد روایتی لباس زیب تن رکھا تھا جس سے اسکاٹش اور پاکستانی انداز نمایاں تھا۔ حمزہ یوسف نے پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف انگریزی کیساتھ اردو زبان میں اٹھا کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اسکاٹش پارلیمنٹ میں کسی رکن کی جانب سے اردو زبان میں اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا گیا ہو۔

متعلقہ عنوان :