قومی اسمبلی اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا
جمعہ 13 مئی 2016 12:54
اسلام آباد ۔ 13 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔13 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں جمعہ کو بھی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا جبکہ اپوزیشن نے حسب روایت ایوان سے واک آؤٹ کے ساتھ کورم کی نشاندہی کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کے ایوان سے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کردی جس کے بعد سپیکر سردار ایاز صادق نے ایوان میں گنتی کا حکم دیا۔
ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر سپیکر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا ہونے تک معطل کردی اور انہوں نے وفاقی وزراء میاں ریاض حسین پیرزادہ اور چوہدری محمد برجیس طاہر کو ہدایت کی کہ وہ اپوزیشن کو راضی کرکے ایوان میں واپس لائیں تاہم وہ واپس نہیں آئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.