سینئرصوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ نے ہری پور میں تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاحکردیا
جمعہ 13 مئی 2016 19:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے سینر وزیر بلدیات ودیہی ترقی عنایت اللہ نے ہری پور میں 50 کنال اراضی پرمشتمل ایک تفریحی پارک پاک لینڈ کاافتتاح کیاجس میں عالمی معیار کے تمام تفریحی سہولیات دستیاب ہیں ۔افتتاح کے موقع پر ضلع ناظم ہری پور،تحصیل ناظم ہر ی پور،نائب امیرجماعت اسلامی نورالحق ،امیرجماعت اسلامی ہری پورغزن اقبال ،پارک کے مالک وڈسٹرکٹ کونسلرسید تیمور عادل شاہ ،عمائدین علاقہ اور ضلعی افسران کے علاوہ عوام کی کثیر تعدادموجودتھی۔
سینئر وزیر نے کہا کہ ہری پورمیں بڑے اورجدیدتفریحی پارک کاقیام لائق تحسین ہے جس سے علاقے کے لوگوں کو بہترین تفریحی سہولیات میسرہیں اور علاقے کے لوگ پارک کے سہولیات سے لطف اندوزہوں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تفریحی پارکوں اوراس قسم کے دوسرے مثبت سرگرمیوں کی بھرپورسرپرستی کریں اوراس کو مزید بہتربنانے کے لئے ضروری اقدامات اٹھائیں ۔
عنایت اللہ نے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ کابینہ کے سینئر وزیر کی حیثیت سے آنے والے بجٹ میں ٹوپی سے غازی اور غازی سے براہ راست ہر ی پور تک روڈ شامل کیا جائے گا جس کے نتیجے میں فاصلے کم ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں کے دوران ہریپور شہرمیں میونسپل روڈکی تعمیر اورمرمت پر 15 کروڑ روپے محکمہ بلدیات نے خرچ کیے جبکہ آئندہ دو سالوں میں بجٹ میں ہریپورکوخوبصورت اورہزارہ کے ماتھے کاجومر بنانے کے لئے مختلف پراجیکٹس شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہریپورسے وہ دلی لگاوٴ رکھتا ہے اوراسے وہ اپنا ہی شہرتصورکرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ امریکی اداروں کے سروے کے مطابق پاکستان آئندہ چند سالوں کے اندر اندر دنیا کی طاقتورترین اوربڑے ممالک کے صف میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتاہے۔انہو ں نے کہا کہ پاکستان انسانی او رمعدنی وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کو مسخر کرنے کی ضرورت ہے اوراس کام کے لئے ہمیں اہل اوردیانت دار قیادت کی ضرورت ہے جوکہ صرف جماعت اسلامی ہی فراہم کرسکتاہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.