افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا پاکستان ذمہ دار ہے،اشرف غنی کی ہرزہ سرائی

پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہے، پاکستان کی افواج نے آگاہی فراہم کئے جانے کے باوجود شدت پسندوں کے خلاف َکسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جس کے نتیجے میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال بدستور گھمبیرہو تی جا رہی ہے،افغان صدر کا سیمینار سے خطاب میں پاکستان پر الزام

جمعہ 13 مئی 2016 22:50

افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا پاکستان ذمہ دار ہے،اشرف ..

کابل /لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 مئی۔2016ء) افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا پاکستان ذمہ دار ہے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہے، پاکستان کی افواج نے آگاہی فراہم کئے جانے کے باوجود شدت پسندوں کے خلاف َکسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جس کے نتیجے میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال بدستور گھمبیرہو تی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ(آریوایس آئی) میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی نے کہاکہ پاکستان نے اپنے ملک میں طالبان کی قیادت اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف کوئی ایک بھی قدم نہیں اٹھایا۔ افغانستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال کا پاکستان ذمہ دار ہے، پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ طالبان کی پشت پناہی کر رہی ہے۔افغان صدرنے دعوی کیا کہ کوئٹہ میں موجود طالبان قیادت کے بارے میں پاکستانی قیادت کو دستاویزی ثبوت بھی فراہم کئے لیکن پھر بھی طالبان کے خلاف کوئی ٹھوس کاروائی نہیں کی گئی۔ب