طیاروں کی کمی ،فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانیوالی چارپروازیں منسوخ
ہفتہ 14 مئی 2016 16:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر آنے جانے والی چارپروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ دو پروازیں تاخیر سے روانہ ہوئیں۔لاہور ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق متاثر ہونے والی پروازوں میں ایئربلیو، مالنڈو ایئر اور پی آئی اے کی پروازیں شامل ہیں۔
(جاری ہے)
طیاروں کی عدم دستیابی کے باعث ایئربلو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز430 ، ایئربلیو ہی کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز431 ، ملائیشیا کی مالنڈو ایئر کی کوالالمپور سے لاہور آنے والی پرواز131، جبکہ ملائیشیا ہی کی مالنڈو ایئر کی لاہور سے کوالالمپور جانے والی پرواز132 کو منسوخ کردیا گیا ۔
ادھر آپریشنل وجوہات کی وجہ سے پی آئی اے کی اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز پی کے651 پچاس منٹ تاخیر سے دن سوا گیارہ بجے پہنچی جبکہ پی آئی اے ہی کی لاہور سے بہاولپور جانے والی پرواز پی کے 651 ایک گھنٹہ تاخیر سے دن بارہ بجے روانہ ہوئی۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق آنے جانے والے مسافر ایئرپورٹ پہنچنے سے پہلے انکوائری پر رابطہ کر لیں تاکہ انہیں زحمت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.