سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ کا سرگنگارام ہسپتال کا اچانک دورہ
غیر حاضر ڈی ایم ایس آؤٹ ڈور معطل، آرتھوپیڈک وارڈ میں اے سی خراب، صفائی کے ناقص انتظام پر ایم ایس سے جواب طلبی
ہفتہ 14 مئی 2016 19:51
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مئی۔2016ء) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نجم احمد شاہ نے ہفتہ کے دن دوپہر12-30بجے سرگنگارام ہسپتال کا اچانک دورہ کیا ۔سیکرٹری ہیلتھ نے ہسپتال کے آؤٹ ڈور کے دورہ کے دوران غیرحاضری پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عاطف حنیف کو فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
سیکرٹری ہیلتھ نے سرجیکل آؤٹ ڈور اور یورالوجی آؤٹ ڈور میں ڈاکٹروں کی غیرحاضری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے میڈیکل آؤٹ ڈور میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز کو شاباش بھی دی۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ (ایڈمن) راجہ منصور بھی ان کے ہمراہ تھے۔نجم احمد شاہ نے آرتھوپیڈک وارڈ کا بھی دورہ کیا اور وارڈ کے ایئرکنڈیشنرز خراب ہونے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایم ایس رپیئراینڈ مینٹیننس ڈاکٹر خالدبن اسلم کو فوری طور پرانتظامی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کئے ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.