ڈی جی رینجرز پنجاب کا سیالکوٹ اور نارووال سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری ،بین الاقوامی سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ
میجر جنرل عمر فاروق برکی کو پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ ،اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی اور بلند وعزم کو سراہا
ہفتہ 14 مئی 2016 23:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مئی۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے سیالکوٹ اور نارووال سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری اور بین الاقوامی سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر ان کو پیشہ وارانہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میجر جنرل عمر فاروق برکی اگلے مورچوں پر تعینات رینجرز جوانوں سے ملے اور ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ کارکردگی اور بلند وعزم کو سراہا۔
انہوں نے دونوں سیکٹرز میں تعمیراتی اور فلاحی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ رینجرز افسروں اور جوانوں سے ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے کہا کہ رینجرز کی تاریخ اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کے کارناموں سے بھری پڑی ہے۔(جاری ہے)
ملکی موجودہ صورت حال اوردرپیش چیلنجز کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے بہادر جوان ملک کے مختلف حصوں میں بحالی امن کے حوالے سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی نگہبانی ایک مقدس فریضہ ہے جس میں پنجاب رینجرز کے جوانوں کا جوش وولولہ تحسین اور مثالی ہے۔ ڈائریکٹر جزل نے پنجاب رینجرز کے آپریشنل اور پیش ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز اپنے مقدس فرائض سے وابستہ تمام پر پورا اترے کی۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد پر قبضے کا بیان درست ہے، عمران خان
-
پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے بنیادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب
-
میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف متحرک،خود انٹرویوز کئے
-
اصل میں پی ٹی آئی کے مذاکرات کا نام این آراو لینا ہے
-
پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی کوشش کی گئی تھی لیکن کوئی رسپانس نہیں آیا
-
سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا ابوظہبی میں جاری بین الاقوامی کتاب میلے کا دورہ
-
نوازشریف ، شہبازشریف ،بلاول سے کہتا ہوں اقتدار چھوڑو، آؤ ! اکٹھے عوام میں جاتے ہیں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.