ماسکو میں قبرستان کی نوکریوں پر جھگڑے میں تین ہلاک،23زخمی
جھگڑے کے بعد لوگوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو دو افراد ایک کار تلے کچلنے سے مارے گئے
اتوار 15 مئی 2016 13:00
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مئی۔2016ء) روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں تین افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑا بظاہر ملازمتوں کے مسئلے پر ہوا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر کے جنوب مغرب میں واقعہ خونسکوئے قبرستان میں ہونے والے جھگڑے میں دو سو کے قریب افراد شامل تھے۔
پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد جب لوگوں نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی تو دو افراد ایک کار تلے کچلنے سے مارے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک کار میں پستول سے مسلح تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھگڑے میں فائرنگ کی گئی اور اس کے علاوہ بیلچوں، لوہے کی سلاخوں، بیس بال کے بلوں کا استعمال کیا گیا۔(جاری ہے)
پولیس نے جھگڑے میں شامل 90 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں نے جھگڑے کو روکنے کے لیے ہوا میں فائرنگ کی۔پولیس کے خیال میں جھگڑا ملازمین کے دوگروہوں میں قبرستان کی حدود طے کرنے کے معاملے پر ہوا کیونکہ قبرستان میں آخری رسومات کے کاروبار میں کافی آمدن ہے۔اطلاعات کے مطابق جھگڑا وسطیٰ ایشیا کی ریاستوں اور داغستان سے تعلق رکھنے والے ملازموں کے درمیان ہوا۔ماسکو کے جنوب مغرب میں واقع یہ قبرستان پانچ سو ایکٹر پر پھیلا ہوا ہےمزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کو شدید بیماریاں پھیلنے اور امداد کی کمی کا سامنا ہے ، اقوام متحدہ
-
امریکی وزیردفاع کا اپنے اسرائیلی ہم منصب سے رفح کراسنگ کھولنے کا مطالبہ
-
نائیجیریا، دم گھٹنے کے نتیجے میں 7 یونیورسٹی طالبعلم ہلاک
-
امریکا میں چرس پینے والوں کی تعداد الکوحل استعمال کرنے والوں سے زیادہ ہوگئی
-
عازمین 60 ہزارریال سے زائد رقم کا اندراج کرائیں، سعودی وزارت حج
-
کیا آپ بے قصورہیں، گاڑی رکنے پرشہری کا ٹرمپ سے سوال
-
بنگلادیشی رکن اسمبلی کا بھارت میں بہیمانہ قتل، تفصیلات سامنے آگئیں
-
صہیونی فوجی نے غزہ میں قرآن کا نسخہ شہید کرڈالا، ویڈیو وائرل
-
امریکا پرحملے کرنے کیلئے نئی فوج بن رہی ہے، ٹرمپ کا شوشہ
-
کینیڈاکے دروازے بھارتی طلبہ پر بند، سیکڑوں کو ڈی پورٹیشن کا سامنا
-
اگر 1971 میں اقتدار میں ہوتا تو کرتاپور گوردوارہ پاکستان سے واپس لے لیتا، مودی
-
ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.