عراق ، گیس فیکٹری پر خودکش بمباروں اور مسلح افراد کا حملہ ،11 افراد ہلاک ،21زخمی ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارودی سے بھری گاڑی فیکٹری کے مرکزی گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد ایک دوسری گاڑی میں سوار6کے قریب خودکش حملہ آور اندر داخل ہوگئے جہاں انکی محافظوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی 5خود کش حملہ آوروں نے فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا دیگر حملہ آوروں نے عمارت پر قبضہ کرلیا جنھیں بعد ازاں فورسز نے مسلح مقابلے کے بعد ہلاک کیا،پولیس حکام
اتوار 15 مئی 2016 14:46
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مئی۔2016ء ) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی نواحی علاقے گیس فیکٹری پر خودکش حملہ آوروں اور مسلح افراد کے حملے میں 11 افراد ہلاک اور21زخمی ہوگئے ،داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بغداد کے شمالی نواحی علاقے تاجی میں یہ حملہ اتوار کی صبح چار بجے کے قریب کوکنگ گیس فیکٹری میں کیا گیا ۔
پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارودی سے بھری گاڑی فیکٹری کے مرکزی گیٹ سے ٹکرائی جس کے بعد ایک دوسری گاڑی میں سوار6کے قریب خودکش حملہ آور اندر داخل ہوگئے جہاں انکی محافظوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی ۔پولیس چیف کا کہنا تھا کہ 5 خود کش حملہ آوروں نے فورسز سے جھڑپوں کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دیگر حملہ آوروں نے عمارت پر قبضہ کرلیا جنھیں بعد ازاں فورسز نے مسلح مقابلے کے بعد ہلاک کیا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
-
اسرائیل کا ایران کے خلاف انتقامی حملوں میں ملوث ہونے کا اعتراف
-
بھارت، ماں نے اپنے کمسن بیٹے کو مگرمچھوں کی نہرمیں پھینک دیا
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.