بھارتی خاتون رکن اسمبلی نالے میں جا گریں۔ ویڈیو نے دنیا کو حیران کر دیا

پونم گجرات کے شہرجام نگر میں میونسپل ٹیم کے ہمراہ موجودتھیں،کنکریٹ سلیب ٹوٹنے سے گہرے نالے میں گرئیں

پیر 16 مئی 2016 18:06

بھارتی خاتون رکن اسمبلی نالے میں جا گریں۔ ویڈیو نے دنیا کو حیران کر ..

جام نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خاتون رکن اسمبلی پونم بین مادام ریاست گجرات کے شہر جام نگر میں نالے میں گر کر زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی، پونم جام نگر میں تجاوزات ہٹوانے کے لیے میونسپل ٹیم کے ساتھ موجود تھیں کہ کنکریٹ سلیب ٹوٹنے کی وجہ سے 10 فٹ گہرے نالے میں گر گئیں۔رپورٹس کے مطابق پونم اور میونسپل عہدیدار جس مقام پر کھڑے تھے اس کے نیچے ایک نالہ بہہ رہا تھا، زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے نالے کی چھت ٹوٹ گئی اور پونم 10 فٹ گہرے نالے میں جا گریں۔انھیں فوری طور پر نالے سے نکال کر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :