ریاض میں پولیس کی کاروائی، غیر متعلقہ جوڑا گرفتار

muhammad ali محمد علی پیر 16 مئی 2016 20:28

ریاض میں پولیس کی کاروائی، غیر متعلقہ جوڑا گرفتار

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔16مئی 2016ء) ریاض میں پولیس کی کاروائی کے دوران غیر متعلقہ جوڑا گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیر شادی شدہ اور غیر متعلقہ جوڑوں کے عوامی مقامات پر میل ملاپ پر سختی سے پابندی عائد ہے۔ اس حوالے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کی جاتی ہے۔ اسی سلسلے میں ریاض پولیس کی جانب سے پیر کے روز کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی میں سوار جوڑے کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

گاڑی میں سوار خاتون نے سعودی قوانین کے مطابق درست انداز سے حجاب نہیں کر رکھا تھا جس کے باعث وہ عوام کی غیر ضروری توجہ حاصل کر رہی تھیں۔ اس تمام صورتحال میں پولیس نے دونوں افراد سے تفتیش کی جس پر خاتون کیساتھ موجود شامی نژاد مرد نے دعوی کیا کہ وہ دونوں شادی شدہ ہیں۔ تاہم پولیس کی جانب سے کاغذات مانگے جانے پر وہ اپنی شادی کا کوئی کاغذی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ پولیس کی جانب سے کیس کو تفتیشی ادارے کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں افراد کو سعودی عرب سے بے دخل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :