فیصل آباد ،محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کی کاشت سے آگاہی بارے تربیتی پروگرام

پیر 16 مئی 2016 22:24

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 مئی۔2016ء) محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کاشتکاروں کو کپاس کی فصل کی کاشت سے آگاہی کے بارے میں تربیتی پروگرام چک نمبر 81 ج ب پنڈوری میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی ای ڈی او زراعت چوہدری عبدالحمید تھے جبکہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران کے علاوہ چک نمبر 82-81 ج ب اور گرد و نواح سے تعلق رکھنے والے کپاس کے کاشتکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

ای ڈی او زراعت نے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی اچھی پیداوار کے حصول کے لئے کاشتکاروں کی آگاہی کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ کپاس کی کاشت جلد مکمل کریں اور حکومت پنجاب کی منظور شدہ بی ٹی یا روائتی اقسام ہی کاشت کی جائے جس کے لئے اچھی کوالٹی کا بیج بھی موجود ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو کاشتکار کپاس کی فصل کاشت کر چکے ہیں وہ فصل کو فوری طور پر رس چوسنے والے کیڑوں اور سفید مکھی سے بچائیں محکمہ زراعت توسیع ان کی ہر ممکن معاونت کے لئے ہمہ وقت موجود ہے ۔

انہوں نے کاشتکاروں کے بعض سوالوں کے بھی جوابات دئیے اور ان کے نہر پانی کے مسئلہ کی نشاندہی پر معاملہ کو محکمہ اریگیشن کے نوٹس میں لانے کی یقین دہانی کرائی ۔ ای ڈی او نے بتایا کہ کپاس کی فصل کی کاشت کے حوالے سے آئندہ چند روز انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا کوتاہی نہ برتی جائے ۔ بعدازاں انہوں نے گاؤں میں زیر کاشت کپاس کی فصل کا بھی معائنہ کیا اور ضروری طریقہ کار اور فصل کی حفاظت کے بارے میں آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :