مری میں منعقد ہونے والے انتخابات میں رانا عظیم صدر، جی ایم جمالی سیکریٹری جنرل ، اشفاق ساجد خازن بلامقابلہ منتخب ہوگئے

پیر 16 مئی 2016 22:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مئی۔2016ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات اتوار15 مئی کو مری میں منعقد ہوئے جس میں رانا عظیم صدر، جی ایم جمالی سیکریٹری جنرل ، اشفاق ساجد خازن بلامقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ سندھ سے حمید الرحمٰن نائب صدر، علی کاظم اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، پنجاب سے محمد شاہد نائب صدر اور اشرف مجید اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، کے پی کے سے زبیر محمود اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل، بلوچستان سے امین اﷲ فطرت نائب صدر منتخب کیے گئے۔

پی ایف یو جے کی 25 رکنی فیڈرل ایگزیکٹیو کونسل کے انتخابات میں بچل لغاری، ساجد عزیز، عاجز جمالی، سعید جان بلوچ، رفیق بھٹو، انیس حیدر، عرفان علی گھمرو، سید نصر اقبال، سالک مجید، شاہد غزالی اور اسحاق سومرو۔

(جاری ہے)

اعظم چوہدری، امجد محمود، احتشام الحق،فیاض محمود، عمران انور، جمیل مرزا، جعفر خان ترین، میاں رؤف، محمد رضوان شیخ، ناصر قریشی، راجہ لیاقت،سیف اﷲ چیمہ، سردار ظہیر خان، فیصل کھوکھرمنتخب ہوئے۔

انتخابات میں ڈالے گئے ووٹوں کا ٹرن آؤٹ 68 فیصد رہا، اس کے بعد الیکشن کمیٹی نے باقاعدہ نتائج کا اعلان کیا اور قواعد کے تحت نومنتخب صدر اور سیکریٹری جنرل کی قیادت میں پہلی ایف ای سی کا اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں آئندہ کے انتخابات اور ایف ای سی اجلاس کے حوالے سے تاریخ اور ایجنڈے کا تعین کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :