کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل سے لاہور پریس کلب کے صدر شہباز میاں کی قیادت میں وفد کی ملاقات
منگل 17 مئی 2016 20:28
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل سے لاہور پریس کلب کے وفد نے صدر شہباز میاں کی قیادت میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے لاہور پریس کلب کی نئی باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے صحافیوں نے آپ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے آپ ان ذمہ داریوں سے ضرور عہدہ برآہوں گے۔
لاہور پریس کلب کے وفد کی قیادت صدر لاہور پریس کلب شہباز میاں نے کی، جنرل سیکرٹری شاداب ریاض بھی وفد میں شامل تھے۔(جاری ہے)
صدر لاہور پریس کلب نے کمشنر لاہور ڈویژن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحافی کالونی ، ماڈل قبرستان کی تعمیر و دیگر امور کے بارے میں مسائل ان کے سامنے رکھے۔ کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ یہ انتظامیہ کا فرض ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل کو ایک قدم آگے بڑھ کر حل کرے۔
انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ خود ان امور کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے وفد کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ پریس کلب کی تزئین کو اپنے ایجنڈا میں ضرور شامل کریں گے۔ صدر پریس کلب لاہور شہباز میاں نے ملاقات میں کمشنر لاہور ڈویژن کو لاہور پریس کلب کے دورے کی بھی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.