اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر سرکاری افسروں پر حملے میں ملوث 6ملزموں کی ضمانتیں منظور
منگل 17 مئی 2016 21:36
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد اور دیگر سرکاری افسروں پر حملے میں ملوث 6ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ گزشتہ روز جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ ملزم محمد ولید، عبد الحمید، عاصم علی، ثناء اﷲ، محمد عدنان اور ارشد کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
(جاری ہے)
ملزموں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سمندری پولیس نے ملزموں کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، ملزم سرکاری افسروں پر تشدد میں ملوث نہیں ہیں۔
مقدمے کے مدعی اسسٹنٹ کمشنر عمرہ خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اس مقدمے میں سیشن عدالت شریک ملزموں کی ضمانتیں منظور کر چکی ہے، اگر موجودہ چھ ملزموں کی ضمانتیں بھی منظور کر لی جائیں اور مقدمہ مدعی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔جس پر مدعی کے وکیل کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے تمام ملزموں کی پچاس ہزار فی کس مچلکوں کے عوض ملزموں کی ضمانتیں منظور کر لیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.