حکومت امریکا سے 63 سال کے دوران مخالفانہ اقدامات اور جرائم پر 50 ارب ڈالرز ہرجانہ وصول کیا جائے:ایران پارلیمنٹ میں قانون کی منظوری
میاں محمد ندیم بدھ 18 مئی 2016 14:28
تہران(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مئی۔2016ء) ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازعے کے حل کے لیے گذشتہ سال طے شدہ جوہری معاہدے کے بعد بھی تعلقات میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے اور اب دونوں ملکوں کی عدالتوں اور پارلیمانوں میں دوطرفہ سرد جنگ جاری ہے۔ایرانی پارلیمان نے گزشتہ روز ایک قانون کی منظوری دی ہے جس کے تحت صدر حسن روحانی کی حکومت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ امریکا سے گذشتہ63 سال کے دوران مخالفانہ اقدامات اور جرائم پر ہرجانے کا مطالبہ کرے۔
اس قانون کے مسودے میں کہا گیا ہے یہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ امریکا سے پہنچنے والے مادی اور اخلاقی نقصانات کے ازالے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور اس سے اس ہرجانے کا تقاضا کرے۔اس میں ایران کے قوم پرست رہ نما محمد مصدق کا 1953 میں تختہ الٹنے اور 1980-88 کی ایران،عراق جنگ ،خلیج میں تیل پلیٹ فارمز کی تباہی اور اسلامی جمہوریہ کے خلاف جاسوسی کی کارروائیوں پر مادی یا اخلاقی نقصان کا حوالہ دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.