سرکاری کاغذات میں ڈیٹا اندراج غلطیاں’ کلر ک اور ڈیٹا کمپیوٹر آپریٹرز“ ذمہ دار ہونگے

بدھ 18 مئی 2016 14:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 مئی۔2016ء) حکومت پنجاب کی طرف سے تمام سرکاری محکموں کو جاری ایک سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری کاغذات میں ڈیٹا اندراج کے وقت کی جانے والی غلطیوں پر’ کلر ک اور ڈیٹا کمپیوٹر آپریٹرز“ ذمہ دار ہونگے۔

(جاری ہے)

خاص طور پرسرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کے ناموں، تاریخ پیدائس کی غلطیاں کرنیوالے کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔اس ضمن میں صوبہ بھر کے ایسے تمام ادارے جہاں بنیادی دستاویز بنائی جاتی ہیں جس میں نادرا، محکمہ تعلیم وغیرہ شامل ہیں کو خصوصی ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ ڈیٹا کو جانچ پڑتال کرنے کے بعد پوسٹ یاارسال کریں ۔

متعلقہ عنوان :