قتل ہونیوالا نوجوان گورنر پنجاب کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی
بدھ 18 مئی 2016 16:17
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء) لاہور کے علاقہ مزنگ میں قتل ہونے والا نوجوان گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے کا کمپیوٹر آپریٹر نکلا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق دو روز قبل بیگم روڈ پر 22سالہ نوجوان حامد رضا غزالی کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر قتل کر دیا ۔
(جاری ہے)
پولیس نے حامد کی لاش کا پوسٹ مارٹم کروا کے انکے ورثا کے حوالے کر دی ہے جو میت کو آبائی گاؤں نارووال تدفین کے لیے لے گئے ۔
پولیس کے مطابق مقتول گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے بیٹے، آصف رفیق رجوانہ کے دفتر میں کمپیوٹر آپریٹر تھا جسے ایک گولی ماری گئی اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ۔ ایس پی اسماعیل کھاڑک کا کہنا ہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.