سعودی ایران اختلافات کا سفارتی حل ،امت مسلمہ اور بادشاہت کے مفاد میں ہے‘ پیر اعجاز ہاشمی
امریکہ کبھی کسی کا دوست نہیں رہا،عراق ،لیبیا کے بعداب سعودی حکمرانوں کی باری ہے‘ میڈیاسے گفتگو
بدھ 18 مئی 2016 20:43
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مئی۔2016ء ) جمعیت علماپاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے سعودی عرب کو امریکی کانگریس کی طرف سے نائن الیون کا ذمہ دار قراردینے کے بل کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کبھی کسی کا دوست نہیں رہا،اس نے ہمیشہ مسلم ممالک کواستعمال کرنے کے بعد دھوکہ دیا،عراق اور لیبیا کے بعد اسی صورت حال سے اب سعودی حکمران دو چار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عراق اور لیبیا کے ساتھ امریکہ نے دوستی رکھی اور انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کیا، مگر بعدازاں تباہ وبرباد کیا اور صدام حسین اور کرنل قذافی کو ذلیل و رسوا کرکے ختم کروادیا۔ اب امریکی اسٹیبلشمنٹ بھی سعودی عرب کے ساتھ بھی یہی سلوک کرتے نظر آرہی ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو امت مسلمہ کی قوت کو استعمال کرنا چاہیے۔
صرف 34۔ ممالک تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ایران، عراق ، شام اور دیگر ممالک جنہیں دفاعی اتحاد میں شامل نہیں کیا گیا گیا، انہیں بھی شامل کرنا چاہیے تاکہ ایک مسلک کا نہیں، امت مسلمہ کا دفاعی اتحاد تشکیل دیاجاسکے۔ مگر میرا خیال ہے کہ یہودی اور امریکی لابی نہیں چاہتی کہ مسلمان ممالک اکٹھے ہو کر ایک قوت بنیں، اسی لئے مسلکی اختلافات کو ایجنٹوں کے ذریعے اچھالا جاتا ہے۔تاکہ امت مسلمہ کی قوت کمزور ہو۔ پیر اعجازہاشمی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ اختلافات کو سفارتی طریقے سے ختم کریں، یہ امت اور خود ان کی بادشاہت کے مفاد میں ہوگا۔ کیونکہ مسلم اتحاد ہی دنیا میں انقلاب لاسکتا ہے اور شیعہ سنی کی تفریق بھی ختم ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.