سپریم کورٹ نے دنیاپورمیں خواتین کے تنازعہ پرپانچ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزاپانے والے دو ملزمان کو بری کردیا
بدھ 18 مئی 2016 22:45
اسلام آباد ۔ 18 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ نے ضلع لودھراں کے علاقہ دنیاپورمیں خواتین کے تنازعہ پرپانچ افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عمرقید کی سزاپانے والے دو ملزمان کوبری کرتے ہوئے لاہورہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیاہے۔ یادرہے کہ 1999ء کے دوران ملزمان محمد اکرم اورمحمد اقبال نے گھریلوتنازعہ پراپنے رشتہ داروں کے گھر داخل ہوکر ایک بچے سمیت پانچ افرادکوسوتے ہوئے قتل کردیاتھا۔
بعدازاں ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کوپھانسی دینے کے ساتھ پچاس پچاس ہزارروپے جرمانہ کی سزاسنائی،جس کیخلاف اپیل پرلاہورہائیکورٹ نے پھانسی کی سزاختم کرتے ہوئے عمرقید کی سزابرقراررکھی،جس کیخلاف متاثرہ خاندان نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔(جاری ہے)
بدھ کوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔اس موقع پر درخواست گزارکے وکیل ڈاکٹربابراعوان نے پیش ہوکربتایاکہ چونکہ یہ غیرت کے نام پرقتل کاواقعہ ہے اس لئے عدالت عالیہ کافیصلہ معطل کرتے ہوئے ملزمان کی پھانسی کی سزا بحال کی جائے ۔
سماعت کے دوران عدالت کوجواب گزاروں کے وکیل صدیق بلوچ نے پیش ہوکربتایاکہ استغاثہ کے بیان اورایف آئی آرمیں واضح تضاد موجود ہے اوراسی بناء پر ہائیکورٹ نے ایک ماہ قبل ملزمان کی پھانسی کی سزاحتم کردی تھی، فاضل وکیل کاکہنا تھا کہ قتل کا ارتکاب کرنے والے کو دوسزائیں دی جاتی ہیں پھانسی یاعمرقید ، پھانسی کی سزا عدالت عالیہ نے ختم کردی جبکہ ملزمان واقعہ کے بعد سے بدستورجیل میں ہیں اوراس طرح وہ عمرقید کی سزاپوری کرچکے ہیں اورقانون کے مطابق ایک جرم میں کسی کو دو سزائیں نہیں دی جاسکتیں ، جس پرعدالت نے عمرقید کی سزابرقراررکھنے کے حوالے سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیتے ہوئے دونوں ملزمان کوبری کردیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.