صوبہ بھر میں کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے لئے 15 جون کی ڈیڈلائن مقرر

جمعرات 19 مئی 2016 13:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر کو آپرٹیو ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے لئے 15 جون 2016 کی ڈیڈلائن مقرر کر دی گئی ہے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی اور عذر قبول نہیں کیا جائے گا بصورت دیگر سوسائٹیوں کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار انہوں نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں ڈینگی کے تدارک کے لئے پنجاب حکومت کے ایس او پیز پر عملدر آمد کروایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوآپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر میں فراڈ اور جعلسازی کے خاتمہ کی غرض سے بائیو میٹرک سسٹم متعارف کروایا گیا ہے جس سے جعل سازوں اور فراڈ کرنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لاہور میں 105 جبکہ صوبہ بھر میں 246 سے زائد کو آپرٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیاں قائم میں جن میں اب تک 90فیصد تک نظام کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ان تمام سوسائٹیوں میں ایل ای ڈی لائٹس کی تنصیب بھی مکمل ہو چکی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :