” چنگا پانی پروگرام “ قابل ستائش ہے، ندیم محبوب
جمعہ 20 مئی 2016 18:04
سرگودھا۔20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 مئی۔2016ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے بھلوال میں انجمن سماجی بہبود کے زیر اہتمام شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے ” چنگا پانی پروگرام “ کی خدمات او رطریقہ کار کو قابل ستائش قرار دیا ہے اوربھلوال شہر کی دیگر تین اربن یونین کونسلز میں بھی موجودہ واٹر سپلائی سکیم کو انجمن سماجی بہبود کے حوالے کرنے کیلئے اس ضمن میں ضابطے کی کاروائی مکمل کرنے کی ہدا یت کر دی ہے تاکہ شہریوں کو بلا تاخیر صاف او ربلا تعطل پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔
وہ اپنے دفتر کے کانفرنس ہال میں بھلوال میں انجمن سماجی بہبود کے زیر اہتمام چنگا پانی پروگرام کے بارے میں دی جانے والی بریفنگ میں اظہار خیال کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
اجلاس میں ڈی سی او ثاقب منان ‘ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد الیاس ‘ اے سی بھلوال ظہیر احمد چٹھہ ‘ صدر انجمن سماجی بہبود نذیر احمد وٹو ‘ ایس ای پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ او رٹی ایم او بھلوال کے علاوہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
کمشنر نے محکمہ پبلک ہیلتھ ‘ ٹی ایم اے او رضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بھلوال شہر کی تین یونین کونسلز کیلئے تعمیر شدہ واٹر سپلائی سکیم انجمن سماجی بہبود کے حوالے کرنے کیلئے ضابطے کی کاروائی مکمل کی جائے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنانہ کرناپڑے ۔ انہوں نے چنگا پانی پروگرام کی تین کلو میٹر کی پائپ لائن کی تبدیلی اور اس میں نقائص دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے چنگا پانی پروگرام کیلئے انجمن سماجی بہبود بھلوال کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلہ میں قائم کردہ کنزیومرکمیٹی کو بحال کرنے کے علاوہ سماجی بہبود کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس ،شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بلند فشار خون کی مرض سے آگاہی کا عالمی دن 17مئی کومنایا جائے گا
-
وفاقی وزیر داخلہ کا سکھرشہر میں 12 سال بعد بھی پاسپورٹ آفس کی عمارت مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال کیا
-
پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قطر کے سفیر سے ملاقات میں گفتگو
-
لاہور ہائیکورٹ نے پی پی 161 میں دوبارہ گنتی کرانے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کیخلاف پولیس وردی پہننے پر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 2مئی تک ملتوی
-
پرویزالٰہی کی گرفتاری ، پولیس افسران کیخلاف توہین عدالت کیس میں فیصلہ محفوظ
-
ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے‘ سعد رفیق
-
پنجاب ،مختلف شہروں میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں
-
پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمن اکٹھے ہوگئے تو حکومت 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
عازمین حج اپنے موبائل پر پاک حج موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اس کی رہنمائی کے مطابق متعلقہ حاجی کیمپ سے رجوع کریں، وزارت مذہبی امور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.