نائن الیون کی دہشت گردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جاسکتا، امریکہ کشیدگی نہ بڑھائے‘ سعودی عرب نے نائن الیون میں ملوث لوگوں سے ہمیشہ لاتعلقی کا اظہار کیا،امریکہ کو پھر ڈرون متاثرین کا حق بھی تسلیم کرنا ہو گا
امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرکا جمعہ کے اجتماع سے خطاب
جمعہ 20 مئی 2016 18:42
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 مئی۔2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے امریکی سینٹ کی طرف سے نائن الیون حملوں میں مارے جانیوالے افراد کے لواحقین کو سعودی عرب کیخلاف نقصان کے ازالے کیلئے مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دینے کے بل کی منظوری پر کڑی تنقید کی ہے اورکہاہے کہ اس بل کے ذریعے امریکہ سعودی عرب کو دباؤ میں لانا چاہتا ہے، نائن الیون کی دہشت گردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جاسکتا۔
اس طرح پھر امریکہ کو ڈرون متاثرین کا حق بھی تسلیم کرنا ہو گا۔جامعہ ابراہیمیہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون حملے میں سعودیوں اور سعودی عرب کے ملوث ہونے میں بڑا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کی طرف سے اس حملے میں ملوث ہونے کی ہمیشہ تردید کی گئی ہے۔(جاری ہے)
اگر سعودی عرب نائن الیون حملے میں ملوث ہوتا تو امریکہ کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اس نوعیت کے نہ ہوتے جو ان حملوں کے بعد سے اب تک رہے ہیں۔
سعودی عرب نے نائن الیون میں ملوث لوگوں سے ہمیشہ لاتعلقی اختیار کی۔ انکی دہشتگردی کا ملبہ سعودی عرب پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ سعودی عرب امریکی قوانین کا پابند نہیں ہے۔ تاہم اس طرح کی قانون سازی خود امریکہ کے بھی مفاد میں نہیں ہے اس کا ردعمل ہو گا جس سے پوری دنیا مزید بدامنی کی لپیٹ میں آ جائیگی۔ امریکہ کشیدگی نہ بڑھائے۔ پروفیسر ساجد میرنے مزید کہا کہ امریکہ سعودی عرب سے نائن الیون کے متاثرین کو جس طریقے سے معاوضہ دلانا چاہتا ہے اس کا کوئی اصولی اور اخلاقی جواز نہیں بنتا کیونکہ سعودی عرب اس حملے میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث نہیں تھا جبکہ امریکہ کے پاکستان میں ہونیوالے ڈرون حملوں سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔ یہ حملے امریکہ نے براہ راست کئے ہیں۔چنانچہ مجوزہ امریکی قانون کے تحت ڈرون حملوں سے متاثر ہونیوالے پاکستانی باشندے امریکہ کیخلاف اپنے نقصانات کی تلافی کے دعوے دائر کرنے کے بھی مجاز ہونگے جس کیلئے امریکہ کی طرف سے متاثرین کو معاوضے کی فراہمی کا اصولی، اخلاقی اور قانونی جواز بھی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.