وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسانوں اور زراعت کے ساتھ مجرمانہ غفلت اور سوتیلے پن کا رویہ قابل مذمت ہے ‘لیاقت بلوچ
وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی پیکیج ناکام ہوئے ہیں حکومت زراعت کی بحالی اور کسانوں کی سرپرستی کے لیے بنیادی ضروری اقدامات نہیں کر رہی ‘سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
جمعہ 20 مئی 2016 20:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 مئی۔2016ء ) جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسانوں اور زراعت کے ساتھ مجرمانہ غفلت اور سوتیلے پن کا رویہ قابل مذمت ہے ، وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے زرعی پیکیج ناکام ہوئے ہیں لیکن حکومت زراعت کی بحالی اور کسانوں کی سرپرستی کے لیے بنیادی ضروری اقدامات نہیں کر رہی ، چاول ، گنا ، آلو ، کپاس اور گندم کے کاشتکار تباہ ہورہے ہیں ۔
فصل کی سرکاری ریٹ کے مطابق فروخت ناممکن بنا دی گئی ہے ۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ زراعت سے متعلق تمام ضروریات مثلاً بیج ، کھاد ، زرعی ادویات پر ناروا ٹیکس ختم کیے جائیں ۔ حکومت سبسڈی دے اور زرعی مداخل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جائے ۔(جاری ہے)
کسانوں پر پہلے سے لیے گئے قرضوں پر سود کی لعنت ختم کر دی جائے تاکہ کسانوں کو ریلیف ملے ۔ کھیت سے اجناس ، پھلوں ، سبزیوں کو صارفین تک پہنچانے میں درمیانی واسطوں کا خاتمہ کیا جائے تاکہ قیمتیں کم ہوں ۔
لیاقت بلوچ نے کہاکہ گرمی کی شدت میں لوڈشیڈنگ ، بجلی کا غیر معمولی تعطل گھریلو صارفین کے ساتھ تجارت اور صنعت و زراعت کے لیے بھی جان لیوا ہے ۔حکومت کے تمام دعوے سراسر جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ لیاقت بلوچ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے احتجاجی ملازمین کے مطالبات تسلیم کیے جائیں تاکہ شدید گرمی میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.