عمران فاروق قتل کیس : سکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم تفتیش کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

اتوار 22 مئی 2016 14:49

عمران فاروق قتل کیس : سکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم تفتیش کیلئے اسلام آباد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22 مئی۔2016ء) عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس میں تفتیش کیلئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی 6رکنی ٹیم متحدہ عرب امارات کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئی ہے ، چھ رکنی ٹیم کی قیادت اسٹیورٹ مائیکل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کرے گی اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر وزیر داخلہ چودھری نثار کو بھی آگاہ کرے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹیم وزارت داخلہ کے حکا م سے کل ملاقات کرنے کے بعد واپس روانہ ہو جائے گی