مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی انتقال کر گئے

muhammad ali محمد علی پیر 23 مئی 2016 22:24

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی انتقال کر گئے

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 مئی 2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی انتقال کر گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جہلم سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راجہ اقبال مہدی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ جبکہ گزشتہ کچھ عرصے سے راجہ قبال بھارت میں علاج کے غرض سے موجود تھے اور وہیں ان کا انتقال ہوا۔