الحفوف: مرغے اور مرغیوں کو شور مچانے پر جیل کی ہواکھانا پڑ گئی،
منگل 24 مئی 2016 14:03
الحفوف: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔24مئی 2016ء):سعودی عرب میں کبھی کبھار مقدموں کے ایسے فیصلے سننے میں آتے ہیں کہ آپ کو اپنے کانوں اور انکھوں پر یقین نہیں آتا۔ ایسے ہی ایک مقدمے کا فیصلہ سعودی عرب کے علاقے الحفوف کی عدالت نے کیا ہے جس میں سعودی مالک کو کوڑوں کی سزا جبکہ اسکے پالتو مرغے اور مرغیوں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے جانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے پڑوسی کے مرغوں اور مرغیوں کے بے جا شور سے تنگ آکر اسکے مالک کے خلاف مقامی انتظامیہ کو شکایت کردی۔
مینوسیلپیٹی کے عملے نے جانوروں کے مالک سے اس مسلے کو حل کرنے کے لیئے کہا لیکن اس نے حکام کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔ میونیسپیلٹی کے ترجمان نے کہا کہ مملکت میں گھروں کے اندر جانور پالنے پر پابندی ہے. اور اگر میونسپیلٹی انتظامیہ چاہے تو مالک کو جانوروں کے لیئے الگ جگہ کا کہ سکتی ہے۔(جاری ہے)
ایسا نہ کرنے کی صورت میں مالک کو قید ,جرمانہ، اور کوڑوں کی سزا ہو سکتی ہے۔
میوسپیلٹی کے احکامات نہ ماننے پرجانوروں کے شار سے پریشان شہری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی.۔ مملکت کے مطابق قانو ن میں کسی کو بلاوجہ تنگ کرنے پر سزا مل سکتی ہے ۔ اور مذکورہ شہری نے اس قانون کا استعمال کر کے پڑوسی کے خلاف درخواست کی تھی۔ عدالت نے اسکے تمام مرغوں اور مرغیوں کو جیل میں بند کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی مالک کو کوڑوں کی سزا کا حکم بھی سنایا. کوڑوں کی تعداد کے بارے میں نہیں بتایا گیا.مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.