رشی کپور کے کانگرس مخالف بیانات ، کانگرس نے رشی کپور کے نام پر ٹوائلٹ کھول دیا
سمیرا فقیرحسین منگل 24 مئی 2016 16:06
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24مئی2016ء): بالی وڈ اداکار رشی کپور کے کانگرس مخالف بیانات کے رد عمل میں کانگرس نے عوامی مقام پر ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کے نام سے منسوب کر کے اس کا افتتاح کر دیا۔ رشی کپور نے مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر نہرو اور گاندھی خاندان پر ”باپ کا مال“ کی تنقید کرتے ہوئے اسے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے بعد کانگرس کے مشتعل کارکنان نے الہ آباد میں ایک ٹوائلٹ کو رشی کپور کا نام دے دیا جبکہ اس پر رشی کپور کی تصویر کا ایک پلے کارڈ بھی لٹکا دیا۔
رشی کپور نے ٹویٹر پر سوال اٹھایا تھا کہ گاندھی اور نہرو خاندان کے افراد کیوں گذشتہ 6 دہائیوں سے عوامی مقامات کو اپنے خاندان کے ناموں سے منسوب کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ان تمام مقامات کے ناموں کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ باپ کا مال سمجھ رکھا تھا کیا؟ دوسری جانب انوپم کھیر نے اپنے ساتھی اداکار رشی کپور کی حمایت میں کہا کہ ایسے بیانات دینے کے لیے ہمت درکار ہوتی ہے۔(جاری ہے)
Why Indira G airport International ? Why not Mahatma Gandhi or Bhagat Singh Ambedkar or on my name Rishi Kapoor. As superficial! What say?
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 17, 2016
Change Gandhi family assets named by Congress.Bandra/Worli Sea Link to Lata Mangeshkar or JRD Tata link road. Baap ka maal samjh rakha tha ?
— Rishi Kapoor (@chintskap) May 17, 2016
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.