بہاولنگر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے جنرل ڈیوٹیوں کو ختم کرنے کے بعد ازسر نو احکامات جاری کروانے کے نام پر ریٹ مقرر کردئیے
ملک عثمان منگل 24 مئی 2016 16:30
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 مئی۔2016ء) بہاولنگر محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران نے جنرل ڈیوٹیوں کو ختم کرنے کے بعد ازسر نو احکامات جاری کروانے کے نام پر ریٹ مقرر کردئیے۔ٹی ایچ کیو ز25ہزار ،آر ایچ سیز میں 20ہزاراور بی ایچ یوز میں 15ہزار روپے کے عوض سٹاف نرسز اور ایل ایچ ویز کو جنرل ڈیوٹی پر تعینات کیا جارہا ہے ۔ڈونگہ بونگہ آر ایچ سی سے نادیہ ارشاد،تسلیم اور ساجدہ کی جنرل ڈیوٹی کے احکامات منسوخ کرنے کے بعد 48گھنٹوں بعد ایل ایچ او نادیہ ارشاد کے ملک پورہ بی ایچ یو سے آر ایچ سی ڈونگہ بونگہ جنرل ڈیوٹی کے احکامات جاری کردئیے ۔
تفصیل کے مطابق بہاولنگر کے سرکاری ہسپتالوں میں جنرل ڈیوٹیوں کے نام پر من پسند آسامیوں پر ٹیکنیکل سٹاف کی تقرریاں معمول بن چکی ہے جس کی وجہ سے سٹاف کی کمی کے باعث بہت مسائل سامنے آرہے ہیں ۔(جاری ہے)
حالیہ تعینات ہونے والے ای ڈی او صحت ڈاکٹر عبدالرزاق نے گزشتہ روز احکامات جاری کرتے ہوئے بالخصوص سٹاف نرسز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کی جنرل ڈیوٹیوں کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔
مذکورہ دفتر میں مضبوط کرپٹ مافیا نے دوسری جانب رشوت کے ریٹ مقرر کرکے ازسر نو جنرل ڈیوٹیوں کے احکامات جاری کروانے شروع کردئیے ہیں ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر صغیر گجر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ خالد اور ای ڈی او صحت دفتر میں تعینات اسٹیبلشمنٹ برانچ انچارج جاوید بھٹی کے گٹھ جوڑ کے باعث ای ڈی او صحت کے منسوخ کرنے کے احکامات پر مال بٹورا جارہا ہے ۔اس ضمن میں ڈونگہ بونگہ آر ایچ سی سے نادیہ ارشاد،تسلیم اور ساجدہ کی جنرل ڈیوٹی کے احکامات منسوخ کرنے کے بعد 48گھنٹوں بعد ایل ایچ او نادیہ ارشادکے ایک بار پھر مذکورہ کرپٹ مافیا نے ہزاروں روپے رشوت کے عوض جنرل ڈیوٹی کے ازسر نو احکامات جاری کردئیے ۔اس حوالے سے جب موقف لینے کے لئے ڈی ایچ او ڈاکٹر صغیر احمد گجر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس معاملہ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جواب دیا کہ انتظامی معاملات ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
وزیرقانون کی پاکستان کے چاند پر پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد
-
وفاقی وزراء کا علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ،سہولیات پر عدم اطمینان کااظہار
-
وزیراعلیٰ مریم نوازسے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر بلخی کی ملاقات، صحت کی بہتر سہولتوں کیلئے اشتراک کار پر اتفاق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا چلاس ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہارافسوس
-
وزیراعلی مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی شدید مذمت
-
پی ٹی آئی کی یومِ تاسیس ریلی کا مقدمہ، شعیب شاہین کی عبوری ضمانت منظور
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
محسن نقوی کا دھماکے میں صدر پریس کلب خضدار محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
-
شیرافضل مروت کے بھائی خالد لطیف مروت کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فارغ کر دیا گیا
-
بورڈ آف ریونیو کے تحت ٹیکسز میں 15 سے 20 سال سے ایک ہی شرح پرمنجمد ٹیکس ریٹس پرنظرثانی کی جائیگی،وزیرخزانہ
-
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.