وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال کا جائزہ لیاگیا
ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کرکے اعلی مثال قائم کی، اسی پالیسی کو آگے بڑھائینگے: شہباز شریف حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے تعلیم، صحت، زراعت سمیت سماجی شعبوں اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی:وزیراعلیٰ کا اجلاس سے خطاب
ذیشان حیدر منگل 24 مئی 2016 19:29
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی بجٹ 2016-17 کے اہم خدو خال اور ترجیحات کے تعین کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔پسماندہ اور دور دراز علاقوں کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی و خوشحالی اور مستحکم معیشت کے اہداف کے حصول پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گزشتہ برسوں کی طرح آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کئے جائیں گے کیونکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،یہی وجہ ہے کہ دیہی معیشت کی ترقی و خوشحالی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اورپسماندہ علاقوں میں بسنے والے افراد کی فلاح وبہبود کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں شروع کیے گئے ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے ان علاقوں میں بسنے والے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا اور انہیں جدید سہولتیں میسر آئیں گی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.