بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر نے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کو آئی پی ایل کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی
خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں ،تاحال بھارت جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ‘ ظہیر عباس کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 مئی 2016 20:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدر ظہیر عباس کو انڈین پریمئر لیگ کا فائنل دیکھنے کی دعوت دیدی جبکہ ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں تاہم تاحال بھارت جانے کا فیصلہ نہیں ہوا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے آئی پی ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے لئے دعوت دی ہے تاہم ابھی تک بھارت جانے کا فیصلہ نہیں کیا ۔
انہوں نے کہاکہ خطے میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پاک بھارت بورڈز کے روابط ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز اور پاکستان سپر لیگ میں بھارتی کرکٹرز کی شمولیت ہونی چاہیے ۔ بھارت گیا تو اس حوالے سے ضرور بات کروں گا جس سے خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.