پاکستان کے ساتھ امریکاکی دوغلی پالیسی قابل مذمت ہے، بشارت مرزا
منگل 24 مئی 2016 20:11
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان کے ساتھ امریکاکی دوغلی پالیسی قابل مذمت ہے، ایک طرف امریکامذاکرات کی بات کرتا ہے اور چارفریقی کانفرنس بلاتاہے دوسری طرف اگلے ہی روز پاکستان کو اعتماد میں لئے بغیر ڈرون حملہ کرکے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچاتاہے،اور یہ تمام کارروائیاں وہ صرف پاکستان کے ساتھ کررہاہے ،حالانکہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے علاوہ کسی ملک نے اتنی قربانیاں نہیں دیں،امریکاکی خودساختہ جنگ میں پاکستان نے پچپن ہزارسے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیااس کے باوجود امریکانے ہٹ دھرمی اور ڈھٹائی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے پاکستان کے مفادات پر ہمیشہ کاری ضرب لگائی ہے۔
یہ باتیں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر بشارت مرزانے اپنے دفتر مرزاہاؤس میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے پاکستانی حدود میں حالیہ امریکی ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام محب وطن اور جمہوری جماعتوں سے اپیل کی کہ ملکی حدود میں ڈرون حملوں کے خلاف پر بھرپور آواز اٹھائی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے پاکستان کی خو د مختاری اور عالمی قوانین کی سنگین خلا ف ورزی ہیں،امریکابھارتی ایماء پر پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی سے کھیل رہاہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکاکی کالونی نہیں بلکہ ایک آزاد وخود مختار ریاست ہے اور امریکانے پاکستان میں ڈرون حملوں کے حوالے سے معاہدے کئے ہوئے ہیں لیکن ریڈزون قراردیئے گئے بلوچستان کے علاقے میں ڈرون حملہ کرکے اشتعال انگیزی کی ہے، جس پر پاکستانی قوم کو شدید تحفظات ہیں، امریکہ کو ہماری خود مختاری کا احترام کرنا ہو گااور عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے دنیاکے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ عالمی اصولوں کے مطابق برابری کی بنیادپر تعلقات استوارکرناہوں گے۔اجلاس سے مرکزی رہنماارشدمرزا، غلام صابر ،عبدالحمید مغل، ڈاکٹرایس ایم حسین، عبدالحکیم، عبدالمجید قریشی، ڈاکٹر سعید قریشی، ارتضیٰ بیگ، عدنان مرزا، سلیم نیازی، کاظم حسین، محمدمحسن ودیگر بھی شریک تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.