ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے تحفظ کیلئے فوری طور پرا قدامات کئے جائیں،رحیم آغا
ہندو برادری کے تاجران کو لوٹنے کا سلسلہ قبائلی روایات کیخلاف سازش ہے،صدر انجمن تاجران بلوچستان کی پریس کانفرنس
منگل 24 مئی 2016 20:47
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے مطالبہ کیا ہے کہ ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے تحفظ کیلئے فوری طور پرا قدامات کئے جائیں سریاب روڈ کی ہندو برادری کے تاجران کو لوٹنے کا سلسلہ قبائلی روایات کے خلاف سازش ہے حکومت فوراً توجہ دے ۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پر حاجی عاشق اچکزئی ،محی الدین لہڑی، فاروق شاہوانی ،حاجی نصرالدین کاکڑ،نصراﷲ شاہوانی ،افتخار حسین ہزارہ ،سید شہاب الدین آغا،ہندوپنچائیت کے لدھومل شاہوانی،بسنت کمار،نام چند اورراج کمار بھی موجود تھے۔
رحیم آغانے کہا کہ ہندو برادری کے تاجروں نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ تاجروں میں صف اول کا کردارادا کیا اور بلوچستان کے طول و عرض میں صدیوں سے آباد ہیں اور قبائلی روایتوں کے پاسدار اورپرامن برادری ہے لیکن گزشتہ چند ماہ سے شرپسند اورجرائم پیشہ عناصر کی جانب سے سریاب روڈ کی ہندوبرادری کو تنگ کرنے اور لوٹنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے سریاب روڈ کا علاقہ کیچی بیگ اور برما ہوٹل کے ہندوتاجروں کو انتظامیہ نے ڈاکووں،لیٹروں اور جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پرچھوڑیا ہے پرہجوم علاقے میں دن دیہاڑے کئی کئی دکانوں میں ڈکیتی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے موٹرسائیکل چوری ،موبائل اور نقدی سے عوام اور تاجروں کو محروم کرنا معمول بن چکا ہے جرائم پیشہ عناصر بلا خوف وخطرہندو تاجروں کی دکانوں میں گھس کرلوٹ لیتے ہیں پولیس میں شکایت درج کرانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے بعض افراد کو اغواء کرنے کی بھی کوشش کی گئی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.