چنیوٹ ،ڈی پی او عبدالقادر قمر کی پولیس لائن میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ
میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران اور انچارج چوکیات کی شرکت
منگل 24 مئی 2016 21:17
چنیوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) DPO چنیوٹ عبدالقادر قمر نے پولیس لائن چنیوٹ میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں تمام SHO's،تفتیشی افسران اور انچارج چوکیات ضلع ہذا نے شرکت کی۔ میٹنگ میں موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے امور زیر بحث آئے۔ڈی پی او نے مہم کے مجرمان اشتہاری گرفتار نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور سختی سے ہدایت کی کہ مہم کے اشتہاریوں کو ہر صورت جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ناقص کارکردگی پر انچارج انوسٹی گیشن تھانہ صدر زاہد حسین Si اور عمردراز شاہین Asiکو معطل تبدیل لائن جبکہ زاہد حسین Si،دوست محمد Asi اور محمد یعقوب Asi کو شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
15 کی کال پر فورا مقدمہ درج کیا جائے گا اور جھوٹی کال کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی ہو گی۔تفتیشی افسران زیادہ سے زیادہ وقت تھانے میں گزاریں تاکہ سائلین کو بار بار تھانوں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔
SHO's اور تفتیشی افسران کو ہدایت ہوئی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب مجرما ن اشتہاری / ملزمان کو گرفتار کریں اور آئندہ میٹنگ تک ہر صورت مقدمات کو حقائق کی روشنی پر یکسوء کریں۔ علاوہ ازیں ڈی پی او نے صبح دس بجے سے دوپہر دو بجے تک اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں 33 درخواست ہائے موصول ہوئیں جن کی نوعیت کے مطابق موقع پراحکامات جاری کیے گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
محسن نقوی نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200نایاب کچھوے برآمد
-
پاکستان کو پرامن محفوظ اور مستحکم بنائیں گے،خواجہ سعد رفیق
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.