اپوزیشن کو کمزور کرنے سے حکومت کو کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا ، مضبوط اپوزیشن ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہوتی ہے ، پانامہ ایشو پر اگر ایک ممبر بھی کھڑا رہا تو پانامہ لیکس والوں کو اس کیلئے جواب دہ ہونا پڑے گا ،حکومت نے خود پانامہ لیکس کواچھالا
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 24 مئی 2016 22:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کمزور کرنے سے حکومت کو کوئی سیاسی فائدہ حاصل نہیں ہوگا کیوں کہ مضبوط اپوزیشن ہی مضبوط جمہوریت کی ضمانت ہوتی ہے ، پانامہ ایشو پر اگر ایک ممبر بھی کھڑا رہا تو پانامہ لیکس والوں کو اس کیلئے جواب دہ ہونا پڑے گا حکومت نے خود پانامہ لیکس کو اس انداز میں اچھالا کہ جس سے یہ تاثر ابھرا کہ شائد یہ صرف اور صرف وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا مسئلہ ہے ،حالانکہ ہم نے ہمیشہ کہا کہ اس میں ملوث تمام کرداروں کا بلا تفریق احتساب ہونا چاہئے۔
لیکن وزیر اعظم چونکہ سربراہِ حکومت بھی ہیں اس لئے ملک و قوم کے مفاد میں ضروری ہے کہ ان کے خاندان سے متعلق جلد از جلد معاملہ نمٹایا جائے۔(جاری ہے)
منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج جب وزیر اعظم اپنے بیرونی دوروں میں وہاں مقیم پاکستانیوں سے یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تو یہ ان کی یہ بات اخلاقی جواز سے خالی اور بے معنی معلوم ہوتی ہیلیکن اگر وہ اس معاملے سے صاف و شفاف ہو کر نکلتے ہیں تو پھر وہ بھر پور اخلاقی اور سیاسی قوت کے ساتھ ملک میں سرمایہ کاری کی بات کر سکتے ہیں۔
سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے پاس یہ سنہرا موقع ہے کہ وہ ثابت کریں کہ جمہوریت انصاف ، برابری اور رواداری کی خوبیوں کی حامل ہے اور یہ خوبیاں طاقتور اور کمزور‘ امیر اور غریب ، حکمران اور عوام سب کیلئے برابر اور یکساں ہے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ صرف اور صرف انصاف اور اصول پسندی کے ذریعے ہی جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکتا ہے اور پانامہ لیکس اس بات کا امتحان ہے کہ ایا ہم ذاتیات کے چکر میں اس معاملے کو الجھاتے ہیں یا انصاف اور اصول پسندی کے تقاضوں کے مطابق اسے منطقی انجام تک پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو یہ فخر حاصل ہے کہ اس کے دو وزرائے اعظم نے جان کی قربامی دی اور اس پارٹی کے ہر وزیر اعظم نے اقتدار کو ہمیشہ قبل از وقت قربان کیا لیکن کبھی بھی عوام اور جمہوریت کے مفاد کے منافی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان پر مشتمل کمیٹی میں تجربہ کار سیاستدان شامل ہیں جنہوں نے ماضی کے تلخ و شیریں تجربات سے بہت کچھ سیکھ رکھا ہے اس لئے امید ہے کہ وہ اپنے ہر اقدام میں عوام ، انصاف ، اور جمہوریت کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اگے بڑھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.