ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی اسیروں کودی جانیوالی سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت
منگل 24 مئی 2016 22:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء ) ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ضمیرفروش عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے اسیروں کودی جانے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی، حیدرآباد، میرپوخاص اور سندھ کے دیگر شہروں کے عوام نے اپنے عمل سے ثابت کردیا ہے کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے تشکیل کردہ ضمیرفروش عناصرکو یکسر مسترد کرتے ہیں اور ایم کیو ایم قائد کی قیادت میں ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہیں ۔
رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں دراڑیں ڈالنے میں بری طرح ناکامی اورسندھ کے شہری عوام کی جانب سے یکسرمسترد کیے جانے کے بعد ضمیرفروش عناصر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئے ہیں۔ ضمیرفروش عناصر، سینٹرل جیل کراچی جاکر ایم کیوایم کے اسیر ذمہ داروں اورکارکنوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرلیں تو انہیں جیل سے رہائی مل سکتی ہے اور ان پر قائم مقدمات ختم ہوسکتے ہیں اوراگر ان کی پیشکش پر عمل نہ کیاگیاتو انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.