عمران دھرنا سازشوں کے ذریعے وزیر بننے کے خواب دیکھ رہیں ٗپرویز رشید

3سال ضائع کرکے اب عمران زیرو واٹ بلب چلانے والے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں ٗبیان

بدھ 25 مئی 2016 17:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ عمران دھرنا سازشوں کے ذریعے وزیر بننے کے خواب دیکھ رہیں ۔ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ 3سال ضائع کرکے اب عمران زیرو واٹ بلب چلانے والے پلانٹ کا افتتاح کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف 10ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کا بندوبست کرچکے ہیں۔

پرویز رشید نے کہاکہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان نے ڈرون حملے شروع کرانیوالے کی جعلی ریفرنڈم میں حمایت کی انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران دھرنا سازشوں کے ذریعے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :