حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس سندھ کی منفرد و مثالی ٹریفک پولیس کا نمونہ پیش کرے گی،ڈی آئی جی ٹریفک
بدھ 25 مئی 2016 18:36
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس سندھ کی منفرد و مثالی ٹریفک پولیس کا نمونہ پیش کرے گی۔ وہ اپنے کراچی کیمپ آفس میں صحافیوں اور حیدر آباد آفس میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین سے گفتگو کررہے تھے، ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک پولیس تپتی دھوپ ، حبس ،شدید گرمی اور لو کے دوران بھی شاہراہوں پر اپنے فرائض کی انجام دہی پر ڈٹی رہتی ہے اور شہریوں کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھ کر سفری مشکلات سے بچاتی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک حیدر آباد ڈویژن ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک پولیس بھی کمیونٹی پولیسنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے صحافیوں اور معززین کو بتایا کہ پورے حیدر آباد ڈویژن میں ٹریفک پولیس شاہراہوں پر فرائض ادا کرنے کے دوران کمیونٹی پولیسنگ کو بھی فروغ دے رہی ہے جبکہ رمضان المبارک میں مسافروں اور بس اسٹاپور پر گاڑیوں کے انتظار میں کھڑے لوگوں کو افطار کیلئے کھجوریں پیش کرے گی۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا کہ ٹریفک جام کی شکایات پر خصوصی توجہ و بروقت ایکشن لیا جاتا ہے۔ اور فوری اقدامات کے ذریعے شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدر آباد ڈویژن کے ٹریفک پولیس افسران و اہلکاروں کو بہتر کارکردگی پر انعام سے نوازا جائے گا۔ جبکہ غفلت کے مرتکب افسران واہلکاروں کو سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
-
اپریل سندھ کی پارلیمانی تاریخ کا بہت اہم دن ہے، مراد علی شاہ
-
کراچی میں ادھار نہ دینے پر 60 سالہ دکان دار قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.