الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے ماس کمینیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سائبر کرائم کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد
بدھ 25 مئی 2016 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن نے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا جس کا مقصد طالبات میں سائبر کرائمز کے حوالے سے شعور بیدار کرنا تھا۔اس پروگرام کے مہمانانِ گرامی سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر مشتاق مانگٹ،سینئرانویسٹیگیٹر ایف آئی اے سائبر کرائم رضوان ارشد،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم شاہد حسین ،کمسن آئی ٹی پروفیشنل محمدہزیر اعوان اور چیئرپرسن ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیا تھے جبکہ طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
رضوان ارشد اور شاہد حسین نے بتایا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں انھوں نے ہمسایہ ملک بھارت کی مثال دی جو اس حوالے سے پہلی پالیسی سن 2000 میں مرتب کرچکا ہے۔(جاری ہے)
دنیا بھر میں کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنل ہزیر اعوان نے بھی انٹرنیٹ کے استعمال میں لاپرواہی کے حوالے سے اس کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ تھوڑی سی احتیاط سے ہم کسی بھی بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔
چیئرپرسن ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر انجم ضیا نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت سے بالکل بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس حوالے سے نوجوانوں کو مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.