بٹ گرام میں تین چھوٹے پن بجلی گھروں کا افتتاح کردیا گیا
بجلی کی نعمت سے محروم علاقوں میں356منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنساڑھے تین لاکھ لوگ مستفید ہونگے
بدھ 25 مئی 2016 22:00
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) صوبے کے پسماندہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی پالیسی "بجلی آئی خوشیاں لائی"کے تحت 356منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیااور صوبے کے12اضلاع میں ایسے علاقوں میں چھوٹے پن بجلی گھر وں کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے جہاں عوام بجلی کی نعمت سے محروم ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ توانائی وبرقیات کے ذیلی ادارے پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن( پیڈو) نے 5ارب روپے کی لاگت سے چھوٹے چھوٹے بجلی گھر تعمیر کرکے انہیں گاؤں اور کمیونٹی کی سطح پر چلانے کے لئے باقاعدہ طورپر مقامی لوگوں کے حوالے کرنے کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔
پیڈوحکام کی محنت اورلگن سے مقامی این جی اوز کے تعاون سے تقریباً 40سے زائد چھوٹے پن بجلی گھر یعنی منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشن مکمل کرلئے گئے ہیں جن سے اب بجلی کی پیداوار بھی شروع ہوچکی ہے ۔(جاری ہے)
ہزارہ ڈویژن کےْ ضلع بٹ گرام میں شملئی کے مقام پر تین بجلی گھروں بیلہ بالاکے مقام پر200کلوواٹ ،شگئی کے مقام پر75کلوواٹ اوربیسا خیت کے مقام پر30کلوواٹ کے بجلی گھروں کا افتتاح کیا گیا۔
جن سے 560گھرانے،6سکول،12مساجد،5ہیلتھ یونٹس،25کمرشل یونٹس اور 90جنرل سٹورمستفید ہونگے۔یہ خیبرپختونخواکے عوام کے روشن مستقبل کی ایک جھلک ہے۔صوبے بھر میں تعمیر ہونے والے 356چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیر سے مجموعی طورپر 35میگاواٹ بجلی پیداہوگی اورساڑھے تین لاکھ لوگ اس سے مستفید ہونگے۔ضلع بٹ گرام میں تقریباً2میگاواٹ کے 13چھوٹے پن بجلی گھر تعمیر کئے جارہے ہیں جو موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس ضلع کے عوام کے لئے روشنی کی ایک کرن اور خوشحالی کا باعث بنے گی۔ جس سے روزگارکے نئے مواقع بھی میسر آئیں گے۔سیکرٹری توانائی وبرقیات انجینئرنعیم خان اور پیڈو کے چیف ایگزیکٹو اکبر ایوب خان کی سربراہی میں ان تما م بجلی گھروں کی تعمیر کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور آئندہ سال 2017کے آخر تک 356منی مائیکرو ہائیڈل سٹیشنز کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کرلیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.