گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ کی یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات بیٹے کی بازیابی پر مبارک باد دی

بدھ 25 مئی 2016 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے لاہور میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کو مبارک باد دی -موقع پر انہو ں نے کہا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر پوری قوم خوش ہے اور اللہ کے حضور شکرگذار ہے - گورنرپنجاب نے کہا کہ بیٹے کے اغواء کے دوران یوسف رضا گیلانی اور ان کے اہل خانہ کے شب وروز نہایت کٹھن گذرے ہوں گے تاہم انہو ں نے جس صبر اور استقامت کا مظاہرہ وہ لائق تحسین ہے -انہوں نے علی حیدر سمیت تمام خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔