نوشہرہ،مولاناسمیع الحق نے ڈرون حملوں کیخلاف اہم اجلاس طلب کرلیا
اجلاس 30مئی کواسلام آبادمیں ہوگا،جمعیت علماء اسلام دیگرجماعتوں اورملک بھرکے خطباء سے 27مئی بروزجمعہ یوم سیاہ کے طورپرمنانے کی اپیل
بدھ 25 مئی 2016 22:55
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری کو ڈرون حملوں سے پامال کرنے پر ملک کے اہم دینی اور قومی جماعتوں اور شخصیات سے مشاورت کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے،یہ اجلاس ۳۰مئی بروز پیر ۳ بجے ظہر اسلام آباد میں ہوگا۔ مولانا سمیع الحق نے جمعیة علماء اسلام اور دیگر جماعتوں اور ملک بھر کے خطباء سے اپیل کی ہے کہ ۲۷ مئی بروز جمعة المبارک کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور موجودہ حالت پرعوام کے شعور کو بیدار کرتے ہوئے اجتماعی احتجاج کریں۔
مولانا سمیع الحق نے بلوچستان میں طالبان کے امیر ملااختر منصور کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اس اقدام کو بنیادی طورپر پاکستان کی سا لمیت اور خود مختاری سلب کئے جانے کا مسئلہ قرار دیا ہے، جبکہ حکمران اور سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر چوری کے الزامات اور بیرونی ممالک میں اقتدار بچانے کی سازشوں میں لگے ہوئے ہیں جبکہ دشمن پاکستان کے چاروں طرف جال بننے میں لگے ہوئے ہیں، مولانا سمیع الحق نے ۳۰مئی کو ہونے والے اجلاس کیلئے اہم رہنماؤں سے رابطے مکمل کرلئے ہیں اور تقریباً تمام حضرات نے دعوت قبول کرلی ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.