ملا اختر منصور کی ہلاکت سے امن عمل پر مضر اثرات مرتب ہونگے، سیکرٹری خارجہ

اعزاز چوہدری سعودی، ترکی اور چین کے سفیروں کی ملاقاتیں، سیکرٹری خارجہ نے طالبان سربراہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بریفنگ دی

جمعرات 26 مئی 2016 19:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے امن عمل پر مضر اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز وفاقی دارالحکومت میں سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب ، ترکی اور چین کے سفیروں نے الگ الگ ملاقاتیں کی سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو بلوچستان کے علاقے نوشکی میں افغان طالبان سربراہ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریفنگ دی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے نے افغان امن عمل کا مکمل طور پر منظر نامے کو تبدیل کردیا ہے ملا اختر منصور کی ہلاکت سے امن عمل پر مضر اثرات مرتب ہوئے ہیں اور افغان طالبان مذاکرات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں