لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کی اراضی پر قائم بار بی کیو ہوٹل اور میرج ہال کی نیلامی کا ٹھیکہ من پسند افراد کو دینے کے خلاف تاجروں کا احتجاج
جمعرات 26 مئی 2016 21:19
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) لاڑکانہ ریلوے اسٹیشن کی اراضی پر قائم بار بی کیو ہوٹل اور میرج ہال کی نیلامی کا ٹھیکہ مبینہ طور من پسند افراد کو دینے کے خلاف تاجروں اشتیاق جتوئی، عامر ڈاہانی، نور حید ابڑو اور دیگر کی قیادت میں ریلوے اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ گذشتہ ماہ ڈی ایس ریلوے سکھر کی جانب سے مختلف اخباروں میں لاڑکانہ اسٹیشن کے قریب واقع بار بی کیو اور میرج ہال کی دوبارہ نیلامی کے لیے اشتہارات شایع کیے گئے جس کے بعد قواعد و ضوابط کے مطابق ہم نے ایک ایک لاکھ روپیوں کی سیکیورٹی ڈپازٹ جمع کروائی جن کی نیلامی آج اہل تاجروں کو جاری کرنے کی تاریخ تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ محکمہ ریلوے کے افسران کی ملی بھگت سے انہوں نے دونوں کی نیلامی کا ٹھیکہ انہیں مالکان کو دے دیا ہے جس کے باعث اہل تاجروں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔ تاجروں نے ریلوے کے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ایسی بدعنوانی کا نوٹس لے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.