گرمیوں کی چھٹیوں میں کھلے رہنیوالے سکولوں کیخلا ف کارروائی کی جائے گی، شوکت علی

جمعرات 26 مئی 2016 21:53

بورے والا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء )ای ڈی او ایجوکیشن وہاڑی شوکت علی طاہر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے ، اس حوالے سے ضلع وہاڑی میں احکامات پر عملدرآمد کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ،اگر کوئی تعلیمی ادارہ خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو ایسے ادارہ کے سربراہ کیخلاف نہ صرف کارروائی کی جائے گی بلکہ ایف آئی آر کے اندراج کے علاوہ ادارے کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورے والا کے تعلیمی اداروں کے اچانک معائنہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی تعلیمی ادارہ گرمی کی چھٹیوں کی تین ماہ کی فیس بھی یکمشت وصول نہ کرے، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ شکایات کی صورت میں ان سے فون نمبر0345-7051938پر رابطہ کر سکتے ہیں۔