کوئٹہ قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا

جمعرات 26 مئی 2016 23:04

کوئٹہ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 مئی۔2016ء) کیچی بیگ پولیس نے کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کیچی بیگ پولیس کا کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد موٹرسائیکل چھیننے والے ڈاکوؤں کے ساتھ اچانک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد 9ایم ایم پسٹل، ایک عدد 30بو ر پسٹل اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے دیگر تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :